”مریض کو مار دو“ سینئر ڈاکٹر اپنے جونیئرز کو ہدایت دیتے پکڑا گیا، پھر مریض کیساتھ کیا ہوا؟ جان کرآپ بھی گھبرا جائیں گے
آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج کے سینیئر ڈاکٹر کی سامنے آنے والی آڈیو نے تہلکہ مچادیا، ٹیپ میں سیینئر ڈاکٹر کو ٹی بی کے مریض کے علاج سے انکار کرنے والے جونیئر کو یہ کہتے واضح سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس مریض کو مار سکتا ہے، صرف اسے داخل کرلیا جائے۔جونیئر اور سینیئر ڈاکٹرز کی اس گفتگو کے کچھ ہی دیر بعد مکیش پرجاپتی نامی اٹھارہ سالہ مریض دم بھی توڑ گیا تام مکیشن کے والد نے موبائل فون کے ذریعے دونوں کی گفتگو ریکارڈ کرلی ۔ضلعی حکام اور محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کریں گے۔
بھارتی ڈاکٹروں کی یہ بے حسی جمعے کے روز اس وقت سامنے آئی جب ٹی بی کے مریض مکیش کو علاج کےلئے لایا گیا۔ مکیش کے والد کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال لایا، پہلے تو وارڈ میں موجود ڈاکٹروں نے ان کی بات ہی نہ سنی جس کے بعد انہوں نے وہاں لگی لسٹ دیکھ کر سرجری ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر سیوتک پرکاش کو فون کیا ،پھر وہاں موجود جونیئر ڈاکٹر سے بات کی جس کے بعد مکیش کو داخل کرلیا گیا جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا تاہم ڈاکٹروں کو علم نہیں تھا کہ ان کی بات ریکارڈ کی جاچکی ہے۔مکیش کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ نے وہ ریکارڈنگ سنی تو سکتے میں رہ گئے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نے بھی ریکارڈنگ کی کاپی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق سرجری ڈیپارنمٹ کے ہیڈ سیوتک پرکاش کو جونیئر داکٹر ابھیشک کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”داخل ضرور کرلو، سرجری میں یا میڈیسن میں مار ڈالو اسے، بلڈ لکھ دو، اپنے آپ بھاگ جائے گا“۔جس وقت رات گئے یہ گفتگو ہوئی اس وقت مکیش کے لواحقین کے لئے اس کے لئے خون کاانتظام کرنا ممکن ہی نہیں تھا اور اگر اسے اسی شرط پر داخل کیا جاتا تو وہ اسے کسی اور ہسپتال لے جانے پر مجبور ہوجاتے۔مکیش کے لواحقین نے گفتگو کا انکشاف ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا اور ڈاکٹر پرکاش کے کے خلاف رپورٹ بھی درج کرادی ہے۔