برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کی پہلی نمائش آج ہوگی

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کی پہلی نمائش آج ہوگی
برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کی پہلی نمائش آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مسافروں سمیت بغیر ڈرائیور چلنے گاڑی کی نمائش آج کی جارہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی سرزمین پر کار بغیر ڈرائیور کے مسافروں کو لیکر اپنی منزل پر پہنچے گی۔ دو دروازوںوالی یہ چھوٹی سے کار آکسفورڈ یونیورسٹی کے روبوٹک ڈیپارٹمنٹ کی ایجاد ہے جس میں دو مسافر سوار ہونگے۔آزمائش کے دوران ماہرین جانچ کریں گے کہ گاڑی سڑک پر موجود رکاوٹوں اور ٹریفک کے درمیان سے کس طرح سفر کرکے اپنی منزل پر پہنچتی ہے ۔