ایک دوسرے کی تعریف کے بعد ہیلری اور ٹرمپ میں پھر ”توتو،میں میں“

ایک دوسرے کی تعریف کے بعد ہیلری اور ٹرمپ میں پھر ”توتو،میں میں“
ایک دوسرے کی تعریف کے بعد ہیلری اور ٹرمپ میں پھر ”توتو،میں میں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے مباحثے میںحاضرین میں سے ایک کے سوال پر ایک دوسرے کی تعریف کرنے اور تندو تیز حملوں کے بعد مصافحے پر بحث ختم کرنے والے ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہی روز بعد پھر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ شہر ڈیٹرائٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مباحثے کے دوران معذرت کرنی چاہیے تھی مگر انہوں نے ہمیشہ کی طرح حملے جاری رکھے۔جس پر ٹرمپ نے فوراً ہی ردعمل دیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کو ایک اور بڑا جھٹکا، امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر بھی حمایت سے دستبردار

پینسلوینا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان سے متعلق مزید ریکارڈنگز جاری کی گئیں تو وہ ہیلری اور ان کے شوہر بل کلنٹن کے خلاف حملے تیز کر دیں گے۔ٹرمپ نے بل کلنٹن کے خراب برتاو¿ کا ذمے دار بھی ہیلری کو ٹھہرا یا اور کہا کہ ہیلری کو اپنے شوہر کا علم تھا مگر انہوں نے بل کو روکا نہیں اور الٹا منظر عام پر آکر خواتین سے محبت جتائی، کانگریس کی امیدوار منافق ہیں۔