جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈ یا نے پاکستان اور چین کے ساتھ اپنی فوجوں کا موازنہ کر دیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )کسی بھی جنگ کو جیتنے کے لیے حکمت عملی اور جذبے کے ساتھ ساتھ افرادی اور دفاعی قوت بھی ضروری ہوتی ہے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈ یا پاک بھارت کشیدگی کو مزید بڑھانے میں بہت فعال کردار ادا کر رہا ہے ،بھارتی میڈ یا پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اڑی حملے کے بعد بھارتی سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹ دعوے کا راگ روز الاپتا رہتا ہے لیکن اس نے اب پاکستان ،بھارت اور چین کی فوجی قوت کی بھی فہرست جاری کردی ہے۔خطے کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر بھارتی میڈ یا پر فوجی قوتوں کے موازنہ بھی بھارت کے نا پاک جنگی عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت چار دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑسکتا: ٹائمز آف انڈیا
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 6لاکھ 20ہزار ،بھارت کے پاس 13لاکھ 25ہزار اور چین کے پاس23لاکھ 35ہزار سرگرم فوجی اہلکار ہیں جبکہ فعال فوجی ریزرو میں پاکستان کے پاس 5لاکھ 15ہزار ،بھارت کے پاس21لاکھ 43ہزار اور چین کے پاس23لاکھ ہے ۔فضائیہ کے میدان میں پاکستان کے پاس 394،بھارت کے پاس 809اور چین کے پاس 1385جنگی طیارے ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 52،بھارت کے پاس 19اور چین کے پاس 200فائٹر ہیلی کاپٹر ہیں ۔نیول فورسز کے میدان میں پاکستان کے پاس 197بحری جنگی جہاز ،بھارت کے پاس295اور چین کے پاس715بحری جنگی جہاز موجود ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 5،بھارت کے پاس 14اور چین کے پاس 68آبدوزیں ہیں ۔زمینی جنگ کے لیے پاکستان کے پاس 2924ٹینک ،بھارت کے پاس 6464اور چین کے پاس 9150ٹینک موجود ہیں ۔