چوہدری نثار نے عوامی مسائل کے تدراک کیلئے نادرا میں ایوننگ شفٹ کا آغاز کرا دیا

چوہدری نثار نے عوامی مسائل کے تدراک کیلئے نادرا میں ایوننگ شفٹ کا آغاز کرا ...
چوہدری نثار نے عوامی مسائل کے تدراک کیلئے نادرا میں ایوننگ شفٹ کا آغاز کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِداخلہ کی ہدایت پرنادرا کی جانب سے عوامی مرکز کراچی اور ڈی ایچ اے میں واقع دفاترمیں ایوننگ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دفاتر آئندہ سے صبح نو بجے سے رات نو بجے تک کھلے رہیں گے۔

کراچی میں نادرا دفاتر میں عوام کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِداخلہ چوہدری نثار خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے تدارک خصوصاً لمبی لائنوں اور طویل انتظار کی زحمت سے لوگوں کو چھٹکارا دلانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ ایوننگ شفٹ کے آغاز کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے لیاقت آباد میں واقع نادرا دفتر میں ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
وزیرِداخلہ کی ہدایت پر کراچی میں تین میگا سنٹرز کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ تینوں میگا سنٹرز اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں اپنا کام شروع کر دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -