پاکستان اور بھارت کی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے گئے ،جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا

پاکستان اور بھارت کی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے گئے ،جنگ کا خطرہ ...
پاکستان اور بھارت کی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے گئے ،جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت نے سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا دئیے جس کے بعد جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ۔

چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا
بھارتی فوج نے صحافیوں کو اگلے مورچوں کا دورہ کرا دیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں کا دورہ کرایا اور انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔اس موقع پر بھارتی فوجی افسر نے کہا کہ پاکستانی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا ئے گئے ہیں جس کے بعد بھارت نے بھی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرائے ہیں ۔بھارتی فوجی نے مزید کہا کہ بھارتی سرحدی چوکیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسرائیک کے جھوٹے دعوئے کے بعد پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی صحافیوں کو لے جا کر بریفنگ دی تھی ۔

مزید :

قومی -