بھارتی فوج 1999 میں تیارتھی کہ پاکستان۔۔۔۔ لیکن پھر واجپائی نے روک لیا، سابق بھارتی آرمی چیف کی ایسی گیدڑ بھبھکی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

بھارتی فوج 1999 میں تیارتھی کہ پاکستان۔۔۔۔ لیکن پھر واجپائی نے روک لیا، سابق ...
بھارتی فوج 1999 میں تیارتھی کہ پاکستان۔۔۔۔ لیکن پھر واجپائی نے روک لیا، سابق بھارتی آرمی چیف کی ایسی گیدڑ بھبھکی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٰٰٰٓٓٓٓایک ایسے وقت میں جب پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیکس کے دعووں پر دنیا بھر میں بھارت کو انتہائی سبکی کا سامنا ہے، سابق بھارتی آرمی چیف وی پی ملک نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے گئے ،جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا

”انڈین ایکسپریس “ کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی پی ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999ءمیں بھارتی افواج نے پاکستان میں داخل ہونے کو تیار کہ اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے عالمی دباو¿ پر انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ایک تقریب سے خطاب میں جنرل (ر) وی پیملک نے بڑھک لگائی کہ بھارت کو پاکستان پر دباو¿ کے لئے عالمی برداری کی منتوں کے بجائے اس پر یہ واضح کردینا چاہیے کہ اگر پاکستان دہشتگردوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو بھارت کے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔حالیہ کشیدگی کے حوالے سے تقریب کے شرکا کے ساتھ سوال وجواب میں جنرل (ر) وی پی ملک نے ہرزہ سرائی کی کہ انہیں قطعا امید نہیں کہ”سرجیکل سٹرائیکس“ کے بعد پاکستان تبدیل ہوجائے گا لہذا بھارت کو مزید اقدامات کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی دعوے پر حکمران بی جے پی اور دیگر بھارتی جماعتوں کی سیاسی لڑائی کے حوالے سے سابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سب پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ جب بھی ملکی سلامتی کا معاملہ آئے گا سب کو مل کر چلنا ہوگا۔1999ءکی کارگل جنگ کے حوالے سے جنرل (ر) وی پی ملک نے دعویٰ کیا کہ بھارتی آرمی لائن آف کنٹرول عبور کرنے کو تیار تھیں لیکن دو جون 1999کو عالمی دباو¿ کے باعث اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے اس اقدام سے روک دیا تھا۔وی پی ملک کے مطابق ان کے اور فوج کے لئے یہ خوش کن لمحہ نہیں تھا ۔