میرا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے حکام نے آگاہ کردیا :سرل المائڈا

میرا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے حکام نے آگاہ کردیا :سرل المائڈا
میرا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے حکام نے آگاہ کردیا :سرل المائڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف انگریزی اخبار ”ڈان “پر سول ملٹری تعلقات سے متعلق متنازعہ خبر دینے والے سرل المائڈا نے تصدیق کی ہے کہ اس کانام ای سی ایل لسٹ پر ڈالنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے آگاہ کیا گیا ہے اور ثبوت بھی دئیے گئے ہیں کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، عسکری ادارے کے خلاف خبر کی شکایت، نواز شریف کی یقین دہانی

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری زندگی اور میرا ملک ہے ،کیا غلطی ہوئی ہے ۔رپورٹر کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جنہیں وہ بھلا نہیں سکیں گے،وہ بہت افسردہ بھی ہیں۔سرل المائڈا نے سات اکتوبر کو خبر دی تھی کہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سول اور فوجی قیادت کے درمیان دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھےتاہم حکومت کی جانب سے اس خبر کی متعدد بار سختی سے تردید کی گئی ہے۔صحافتی حلقوں میں ایک صحافی کانام ای سی ایل میں ڈالنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -