اگر میانداد کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا :وسیم اکرم

اگر میانداد کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا :وسیم اکرم
اگر میانداد کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا :وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر میانداد کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ،جاوید بھائی بڑے ہونے کی حیثیت سے آفریدی کو معاف کردیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی موقع ملے تو جاوید میانداد اور آفریدی سے مل کر معاملے کا حل نکالوں ۔

آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق جاوید میانداد اور شاہد آفردی کے درمیا ن جھگڑے میں وسیم اکرم نے ثالثی کا کردار شروع کردیا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ میری شاہد آفریدی سے ہر وقت بات ہوتی رہتی ہے ،کل بھی شاہد آفریدی سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن جاوید میانداد سے ابھی بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ دونوں کو بٹھا کر صلح کروا دوں ،میانداد میرے استاد اور آفریدی شاگرد ہے ،دونوں ہی میرے لیے قابل احترام ہیں ۔وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں کے درمیان غلط فہمیاں ہیں جنہیں دور کرنا چاہیے ،دونوں ایک دوسرے سے بات کرلیں معاملات حل ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -