ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر کی پوزیشن پاکستان کے پاس ایک دن کی مہمان رہ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پاکستان کے پاس ایک دن کی مہمان رہ گئی ۔
شاہد آفریدی جونیئر، بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتا ہوں: میانداد
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق 12اکتوبر کو آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہو گی جس میں بھارت پہلے نمبر پر آجائے گا اور پاکستان دوسرے نمبر پر چلا جائے گا ۔ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون آنے پر پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے ملنے والا گرز کل بھارتی شہر اندور چلا جائے گا جہاں نیوزی لینڈ اور بھارت درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں بھارت پہلے ہی دو ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے جبکہ سیریز کا تیسر ے میچ بھی بھارت کی جیت کے امکان روشن ہیں ۔پاکستان کو انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں جیت کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گرز دیا گیا تھا ۔