دہشت گردی پر قابو پا لیا ، پاکستان جلد خود مختار ملک بنے گا : اسحاق ڈار

دہشت گردی پر قابو پا لیا ، پاکستان جلد خود مختار ملک بنے گا : اسحاق ڈار
دہشت گردی پر قابو پا لیا ، پاکستان جلد خود مختار ملک بنے گا : اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وذیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسقبل روشن ہے اور پاکستان جلد ایک خودمختار اور مضبوط ملک بنے گا ۔

حضر ت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو غسل دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام پیار اور محبت کا دین ہے اور حضرت علی ہجویری نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ۔ موجودہ حکومت نے دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے اور پاکستان اس وقت ٹیک آف سٹیج پر ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غسل دینے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے جنہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور تقریب میں ملک کی ترقی اور خوشحالی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔مزار کو 50من عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔

مزید :

قومی -