ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔