کرپٹ نظام نے غریب کیلئے زندگی مشکل کردی: سراج الحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام نے غریب کی زندگی مشکل کردی ہے،کرپشن کا ڈھول بجابجا کرکرپشن کا بازار گرم کیاجاتاہے۔
جیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام نے غریب کی زندگی مشکل کردی ہے،کرپشن کا ڈھول بجابجا کرکرپشن کا بازار گرم کیاجاتاہے،ان حکمرانوں نے ہمارے اداروں کو کنگال کردیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمران چاروں طرف سے ملک کی دولت لوٹ رہے ہیں،امام حسینؓ کا پیغام ناانصافی کے خلاف جہاد ہے،امام حسینؓ کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے۔