’سعودی عرب اور قطر مل کر یہ انتہائی خطرناک کام کررہے ہیں‘ ہیلری کلنٹن کی خفیہ ای میل منظر عام پر، ایسا انکشاف کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معصوم صورت بنا کر مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے والی امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی متنازعہ ای میلز کے انکشاف نے ان کی اصل حقیقت کا پول کھول دیا ہے۔ وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی خفیہ ای میلز کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اپنی ای میلز میں واضح الفاظ میں سعودی عرب اور قطر کو داعش کے سرپرست ممالک قرار دیا ہے، اور امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے خلاف سفارتی اور انٹیلی جنس دباﺅ استعمال کیا جائے۔
ویب سائٹ ڈیلی کالر کی رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن کی طرف سے ایک ای میل 2014ءمیں اپنے کیمپین چیئرمین جان پوڈسٹا، جو اس وقت صدر باراک اوباما کے مشیر بھی تھے، کو لکھی گئی۔ اس ای میل میں ہیلری کلنٹن نے دوٹوک الفاظ میں لکھا کہ سعودی عرب اور قطر داعش کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کررہے ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے اس ای میل میں یہ تجویز بھی دی کہ امریکہ کو روایتی زمینی آپریشن کی بجائے وہاں پہلے سے موجود کرد فورسز کی مدد حاصل کرنی چاہیے اور انہیں داعش سے لڑانا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب اور قطر داعش کو ہی نہیں بلکہ خطے میں کئی اور شدت پسند تنظیموں کو بھی بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں اور ان پر دباﺅ ڈالنے کے لئے انٹیلی جنس اور سفارتی ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک دوسرے کی تعریف کے بعد ہیلری اور ٹرمپ میں پھر ”توتو،میں میں“
واضح رہے کہ قطر اور سعودی عرب کے متعلق زہر فشانی کرنے والی ہیلری کلنٹن کی تنظیم کلنٹن فاﺅنڈیشن اب تک قطر سے 10 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر(تقریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے) کی مدد لے چکی ہے، جبکہ اسی تنظیم نے سعودی عرب سے تقریباً اڑھائی کروڑ ڈالر(تقریباً اڑھائی ارب پاکستانی روپے) کے عطیات لئے ہیں۔ ہیلری کلنٹن بظاہر ان ممالک کی دوست ہونے کا بھی تاثر دیتی ہیں لیکن حقیقت میں انہی ممالک کو داعش سمیت دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیموں کا سرپرست بھی قرار دیتی رہیں۔