’13 اکتوبر دنیا کیلئے انتہائی خطرناک ترین دن کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا، لوگوں کو بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

’13 اکتوبر دنیا کیلئے انتہائی خطرناک ترین دن کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بڑا ...
’13 اکتوبر دنیا کیلئے انتہائی خطرناک ترین دن کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا، لوگوں کو بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سورج کی سطح پر ہمہ وقت زوردار دھماکے ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے شمسی طوفان اور سورج کی سطح کے شعلے تیزی کے ساتھ زمین کی طرف بڑھتے ہیں تاہم زمین تک پہنچنے سے پہلے ہی خلاءمیں تحلیل ہو جاتے ہیں۔ اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک بڑے خطرے کا اعلان کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”13اکتوبر ہماری زمین کے لیے خطرناک ترین دن ہے کیونکہ سورج کی سطح سے ایک خوفناک شمسی طوفان زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ممکنہ طور پر تیرہ اکتوبر کویہ زمین کے مقناطیسی فیلڈ سے ٹکرائے گا۔“

افغانستان کا وہ گاﺅں جس کے رہنے والوں کو طالبان کے بارے میں کچھ معلوم ہے نہ ہی افغانستان پر امریکی حملے کا علم، یہ کیسے ممکن ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس شمسی طوفان کا پہلا نشانہ خلاءمیں موجود ہمارے خلاءنورد ہوں گے۔ اس کے بعد یہ طوفان ہماری سیٹلائٹس اور پاور لائنز کو تباہ کر سکتا ہے جس سے ہمارے جدید معاشرے کے ختم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس سے ہماری جدید الیکٹرانک ڈیوائسز ناکارہ ہو جائیں گی۔ اس سے صرف وہی انسان متاثر ہوں گے جو اس وقت جہازوں میں یا خلائی سٹیشن پر زیادہ بلندی میں موجود ہوں گے۔ امریکی ادارے نیشنل اوشنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ یہ شمسی طوفان آئندہ ہفتے زمین کے مقناطیسی فیلڈ سے ٹکرائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -