فٹبال میچ میں لگنے والے نعرے محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے چاہییں ، ایرانی حکام نے اپنے عوام کو ہدایت کردی

فٹبال میچ میں لگنے والے نعرے محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے چاہییں ، ایرانی ...
فٹبال میچ میں لگنے والے نعرے محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے چاہییں ، ایرانی حکام نے اپنے عوام کو ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور جنوبی کوریا کے مابین ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو محرم الحرام کی مناسبت سے نعرے بلند کرنے کا کہا گیا ہے،حکام نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ میچ سے متعلق نعرے بازی کرنے کی بجائے محرم کے حوالے سے نعرے لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق تہران کے آزادی سٹیڈیم میں کچھ حصے ماتمی شائقین کے لئے مختص کر دیے گئے ہیں، میچ کے دوران جنوبی کوریا کے کھلاڑی بھی ایرانی حریفوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر بازو پر کالی پٹیاں پہنیں گے۔ایران کے کئی مذہبی رہنماوں نے عاشورہ سے ایک روز پہلے میچ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ایرانی حکام نے جنوبی کوریا کے حق میں دستبردار ہونے کی بجائے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فٹبال سے متعلق نعرے بازی کرتے ہوئے محرم الحرام کی منا سبت سے بھی نعرے بلند کریں۔
اس سے پہلے ایرانی حکام نے جنوبی کوریا کے کپتان کے ایک جملے پر شکایت کی تھی جس میں اس نے تہران کو ایک بڑی جیل قرار دیا تھا، ان کی پوری ٹیم نے ایئر پورٹ پر پہنچتے وقت آلودگی سے بچنے کے لئے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ جس کے بعد جب جنوبی کوریا کی ٹیم تہران کے ایئرپورٹ پر اُتری تو کچھ تما شائیوں نے کوریائی ٹیم پر بوتلیں اور دوسری اشیاءپھینکی تھیں جو کھلاڑیوں کو بھی لگیں۔