30اکتوبر کو سب دیکھیں گے کہ کیا ہونے جا رہا ہے، دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کے فیصلے کی پابند نہیں: جہانگیر ترین

30اکتوبر کو سب دیکھیں گے کہ کیا ہونے جا رہا ہے، دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کے ...
30اکتوبر کو سب دیکھیں گے کہ کیا ہونے جا رہا ہے، دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کے فیصلے کی پابند نہیں: جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد میں سب دیکھیں گے کہ کیا ہونے جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کے فیصلے کی پابند نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ "میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 30ستمبر کو لو گوں نے بتا دیا تھاکہ پی ٹی آئی کو اکیلے ہی احتجاج کرنا چاہیے،سڑکوں پر آنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔عمران خان نے پیپلز پارٹی نہیں ، آصف زرداری کے خلاف بات کی تھی۔آصف زرداری اور بانی ایم کیو ایم بیرون ملک بیٹھ کرسیاست کر رہے ہیں۔ٹی او آرز کے بعد تمام جماعتوں سے رابطہ کیاتھااور چند اجلاسوں میں بھی شرکت کی تھی۔

پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں،پہلی گولی ہمارے جوان نہیں چلائیں گے :راجناتھ سنگھ
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام جماعتوں کے ساتھ چلنے کی کوشش کی تھی لیکن پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -