باپ نے دودھ نہ پینے پر تین سالہ بیٹی کو گھر سے باہر کھڑے رہنے کی سزا دے دی، لیکن پھر وقتی غصہ عمر بھر کا پچھتاوا بن گیا، ایسا کیا ہوا؟ جانئے

باپ نے دودھ نہ پینے پر تین سالہ بیٹی کو گھر سے باہر کھڑے رہنے کی سزا دے دی، ...
باپ نے دودھ نہ پینے پر تین سالہ بیٹی کو گھر سے باہر کھڑے رہنے کی سزا دے دی، لیکن پھر وقتی غصہ عمر بھر کا پچھتاوا بن گیا، ایسا کیا ہوا؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک باپ نے دودھ نہ پینے پر سزادینے کے لیے آدھی رات کو اپنی 3سالہ بچی کو تنہاءگھر کے باہر کھڑا کر دیا لیکن کچھ دیر بعد جب وہ خود باہر آیا تو ایسا کام ہو چکا تھا کہ جان کر آپ اس سنگدل باپ کو کوسنے لگیں گے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق صبح تین بجے کے قریب 37سالہ ویسلے میتھیوز نامی اس شخص نے اپنی بیٹی شیرین میتھیوز کو پینے کے لیے دودھ دیا جو اس نے ختم نہ کیا۔ اس پر سزا دینے کے لیے ویسلے نے اسے لیجا کر گھر کے باہر کھڑا کر دیا اور خود اندر آ گیا۔ 15منٹ بعد جب وہ واپس باہر نکلا تو بچی غائب تھی۔

نابینا افراد کیلئے فحش فلموں کا شرمناک متبادل متعارف کروادیا گیا

رپورٹ کے مطابق بچی کو لاپتہ ہوئے 3دن گزر چکے ہیں اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر رچرڈسن میں پیش آیا ہے۔پولیس نے ویسلے کے خلاف بچی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور شیرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ باپ کی اس انتہائی غیرذمہ دارانہ حرکت پر چائلڈ پروٹیکٹو سروسز نے شیرین کی بڑی بہن، جس کی عمر 4سال ہے، کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -