لندن کے پاکستانی نژاد میئر نے بہت بڑا اعلان کردیا، جلد ہی پاکستان آمد متوقع

لندن کے پاکستانی نژاد میئر نے بہت بڑا اعلان کردیا، جلد ہی پاکستان آمد متوقع
لندن کے پاکستانی نژاد میئر نے بہت بڑا اعلان کردیا، جلد ہی پاکستان آمد متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کو اس وقت پوری دنیا میں شہرت ملی جب وہ لندن کے میئر منتخب ہوئے۔ اپنے انتخاب کی تاریخ رقم کرنے کے بعد اب وہ تاریخی دورے پر پاکستان اور بھارت آ رہے ہیں۔ london.gov.uk پر جاری بیان کے مطابق صادق خان بیک وقت پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی سیاستدان ہوں گے۔اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے سیاستدانوں، آئی ٹی انڈسٹریز کی نمایاں شخصیات، کاروباری افراد اور بالی ووڈ کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں ۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک اور لندن کے مابین معاشی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ترکوں کیلئے امریکہ کا ویزا بالکل بند، اب کوئی ترک امریکہ نہیں جائے گا کیونکہ۔۔۔
بیان کے مطابق صادق خان دورے کے دوران بھارت میں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسرجائیں گے اور پھر وہاں سے پاکستان میں داخل ہوں گے اور لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے دورے کریں گے۔ان کے ہمراہ برطانوی کاروباری افراد کا وفد بھی دورے پر آئے گا۔ اس حوالے سے میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ ”میرے دادا دادی بھارت میں پیدا ہوئے اور میرے والدین پاکستان میں، اور پھر وہاں سے وہ لندن منتقل ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ مجھے پورے برصغیر سے گہری فطری انسیت ہے، لیکن اس دورے پر مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہو رہی ہے کہ اس سے لندن کے باسیوں کوتجارت، نوکریوں، سرمایہ کاری اور ثقافت و ٹیکنالوجی کے تبادلے کی صورت میں بہت سے حقیقی فوائد حاصل ہوں گے۔“

مزید :

برطانیہ -