جب بوائے فرینڈ نے پیار میں دھوکہ دیا تو اس لڑکی نے اس کی مہنگی ترین گاڑی تباہ کردی، لیکن پھر ایسا انکشاف ہوا کہ سارے انتقام پر پانی پِھر گیا

جب بوائے فرینڈ نے پیار میں دھوکہ دیا تو اس لڑکی نے اس کی مہنگی ترین گاڑی تباہ ...
جب بوائے فرینڈ نے پیار میں دھوکہ دیا تو اس لڑکی نے اس کی مہنگی ترین گاڑی تباہ کردی، لیکن پھر ایسا انکشاف ہوا کہ سارے انتقام پر پانی پِھر گیا

  

لندن(نیوز ڈیسک)غصے کی حالت میں انسان کا دماغ ماﺅف ہوجاتا ہے، اس کی ایک شاندار مثال یہ برطانوی لڑکی ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوکر اس کی کار کا حلیہ بگاڑ دیا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو کسی اور کی گاڑی تھی۔

نوجوان لڑکی نے اسے ہراساں کرنے والے افراد سے انوکھا انتقام لے لیا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کرسٹین این پاٹن کو اپنے بوائے فرینڈ کی وفاداری پر شک تھا، جس پر مشتعل ہو کر اس نے سارا غصہ اس کی گاڑی پر نکالنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے گاڑی کی پچھلی ونڈ سکرین توڑ دی اور اطراف والے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ کرسٹین کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب سامنے والے گھر کی کھڑکی کھلی اور اچانک ایک شخص چلانے لگا ”یہ میری گاڑی ہے، تم اسے کیوں توڑ رہی ہو، ٹھہرو ذرا۔۔۔“

کرسٹین یہ صورتحال دیکھ کر فوراً اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے اندر بھاگ گئی۔ اس نے حملے میں نا صرف گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا بلکہ خود کو بھی زخمی کر بیٹھی۔ گاڑی کے مالک نے فوری طور پر پولیس کو بلوالیا، جو سڑک پر گرے خون کے قطروں کو دیکھتے ہوئے کرسٹین کے بوائے فرینڈ کے دروازے پر پہنچ گئے۔ کرسٹین نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور گاڑی کے مالک سے معذرت کی۔ اس نے گاڑی کے مالک کو 336 پاﺅنڈ بطور ہرجانہ بھی ادا کئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -