دبئی میں خوبرو دوشیزہ نے تنہا آدمی کو اپنے گھر بلالیا، لیکن پھر وہ حشر کیا کہ ہمیشہ یاد رکھے گا

دبئی میں خوبرو دوشیزہ نے تنہا آدمی کو اپنے گھر بلالیا، لیکن پھر وہ حشر کیا کہ ...
دبئی میں خوبرو دوشیزہ نے تنہا آدمی کو اپنے گھر بلالیا، لیکن پھر وہ حشر کیا کہ ہمیشہ یاد رکھے گا

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بے حیائی کا انجام رسوائی ہوتا ہے، جس کی ایک عبرتناک مثال وہ سعودی شہری ہے جو ہوس کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک نوجوان لڑکی کے گھر جا پہنچا، لیکن وہاں سے ایسا رسوا ہو کر نکلا کہ عمر بھر اس بے عزتی کو بھلا نہیں پائے گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایک نائیجیرین لڑکی نے اس سعودی باشندے کو المنخول کے علاقے میں اپنے گھر بلایا تھا۔ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ 22سالہ لڑکی سے اس کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوئی تھی اور اس نے خود کو یورپی شہری بتایا تھا جو کہ وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آئی ہوئی تھی۔ جب وہ لڑکی کے پاس پہنچا تو اسے کچھ گڑ بڑ محسوس ہوئی اور اس نے واپس جانے کا ارادہ کیا لیکن اسی دوران لڑکی کے تین ساتھی کمرے میں داخل ہوگئے۔ ان تینوں نے سعودی شہری کو دبوچ لیا اور زبردستی برہنہ کرکے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنا لی۔ انہوں نے اسے مجبور کیا کہ وہ لڑکی کو طے شدہ500 درہم ادا کرے جبکہ اس کی جیب میں موجود مزید 500 درہم بھی نکال لئے اور اس کی گھڑی بھی چھین لی۔ ساتھ یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے پولیس کو آگاہ کیا تو اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جائیں گی۔

شارجہ میں پاکستانی کی لاش ایسی جگہ سے لٹکتی ہوئی مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

بہرحال، اس سعودی شہری نے اپنی حالت زار کے بارے میں پولیس کو شکایت کی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے لڑکی اور اس کے تینوں ساتھیوں کا سراغ لگالیا۔ چاروں ملزمان اب پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 30 اکتوبر کو سنائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -