پاک چین دوستی لوگوں کے دلوں میں شامل ،پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار پر فخر ہے:مریم اورنگزیب

پاک چین دوستی لوگوں کے دلوں میں شامل ،پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار ...
 پاک چین دوستی لوگوں کے دلوں میں شامل ،پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار پر فخر ہے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاک چین دوستی لوگوں کے دلوں میں شامل ہے،دونوں ملکوں کےعوام کےدرمیان محبت کے رشتے سے یہ دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار پر فخر ہے۔

چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد،محبت اور گہری ہم آہنگی پر مبنی ہیں،پاک چین دوستی سمندوں سے گہری ، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے مٹھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے فلم،پروڈکشن،براڈکاسٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے،اس سے نہ صرف تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ملکوں کے کلچر اور ورثے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے، حکومت پاکستان پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نصاب میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔اس موقع پر چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں، پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران میں جہاں بھی گیا پیار ملا ، یہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف سفارتی تعلقات میں بندھے ہیں بلکہ لوگوں کا لوگوں سے پیار بھی دیدنی ہے،  دونوں ملکوں کے تعلقات سٹریٹجک اور باہمی شراکت داری پر مبنی ہیں، چین پاکستان میں امن،خوشحالی،استحکام اور یکجہتی کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ دونوں ملکوں اور خطے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا ، پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور سی پیک سے مزید مضبوط ہو گیجبکہ  پاک چائنا اقتصادی راہداری کے 90 فیصد منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے چین کے وزیر کلچر کی طرف سے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو دورہ چن کی دعوت دی جو انہوں نے دعوت قبول کر لی ۔

مزید :

اسلام آباد -