ملتان سلطان نے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے

ملتان سلطان نے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے
 ملتان سلطان نے ابتدائی کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیئے

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ’ملتان سلطانز ‘ نے اپنے ’شیروں‘ کے نام جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کی آمد آمد ہے جس کے باعث ٹیموں کو ترتیب دینا شروع کر دیا گیاہے جبکہ جاز رائزنگ سٹارز نے بھی شائقین کرکٹ کے جوش و جذوبے کو خوب بلندیوں پر پہنچا دیاہے جس کے باعث پاکستانی بے صبری سے پی ایس ایل سیزن تھری کا انتظار کر رہے ہیں۔اسی صورتحال کے پیش نظر ملتان سلطان نے بھی اپنے ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے جن میں شعیب ملک ،کیرون پولارڈ ، سنگا کارا ،سہیل تنویر ،محمد عرفان ،کاشف بھٹی ،صہیب مقصود ،جنید خان ،عرفان خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -