ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
ٹرینیڈاڈ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بدھ کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ویمن ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے اور وہ آج بدھ کو میزبان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے سے دورے کا آغاز کرے گی۔