ڈین جونز افغانستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

ڈین جونز افغانستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

  

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ہانگ کانگ میں انٹرکانٹی نینٹل کپ کیلئے سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز کو عبوری طور پر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ اے سی بی نے سابق کوچ لال چند راجپوت کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغانستانی ٹیم کو اگست سے کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ 56 سالہ جونز نے حال ہی میں کابل میں منعقدہ شپاگیزا کرکٹ لیگ، افغانستان پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنے کمنٹری کے منفرد انداز سے افغانستان کے شائقین کو اپنا گرویدا بنا لیاتھا۔ اے سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرکانٹی نینٹل کپ کیلئے عارضی بنیادوں پر ڈین جونز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -