دبئی ٹیسٹ :سری لنکا نے 115سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

دبئی ٹیسٹ :سری لنکا نے 115سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیٹ نیوز )سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ میں 68رنز کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی 115سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں محض96رنز بنا کر پوویلین لوٹی تھی تاہم اس کے باوجود آئی لینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ،اس سے قبل 1902ء میں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر کے مقام پر تیسری اننگز میں محض86رنز پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔