محمد عامر کے ڈیپارٹمنٹل کوچ عتیق الزمان قومی ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

محمد عامر کے ڈیپارٹمنٹل کوچ عتیق الزمان قومی ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ابوظہبی ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کے ڈیپارٹمنٹل کوچ عتیق الزمان قومی ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتا ہے۔ عامر کا استعمال ون ڈے اور ٹی 20 میں کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس ٹیم کے کوچ عتیق الزمان مینجمنٹ پر غصہ اتارنے لگے کہتے ہیں فاسٹ بولر محمد عامر نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر محمد عامر جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتے ہیں .یہی نہیں کوچ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ بھی دیدیا کہا محمد عامر کو ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلانے چاہیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -