سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ ، ڈی ایچ اے نے مظفر گڑھ کلب کو ہرا دیا
لاہو (سپورٹس رپورٹر) پانچویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ کے ڈویژن ٹو کے اہم میچ میں ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز رگبی کلب نے مظفر گڑھ رگبی کلب کی ٹیم کو 36-19 سے ہرا دیا ۔اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور دیگر آفیشلز نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔