آئی سی سی میٹنگ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بات ہوگی

آئی سی سی میٹنگ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بات ہوگی
آئی سی سی میٹنگ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بات ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولڈ الیون کے پاکستان کے کامیاب دورے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار کردی ہیں اورآج   آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹیو کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنیوالے 8 بینکوں اور 26 افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج  آکلینڈ میں منعقد ہو گا،اس موقع پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، ورلڈ الیون کے دورے کی سیکیورٹی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی، میٹنگ میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیئرمین نجم سیٹھی بھی نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہیں، وہ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ اور ویسٹ انڈین بورڈ کو سیریز کیلیے پاکستان آمد پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -