آئس لینڈ ورلڈ کپ فٹ بال میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

آئس لینڈ ورلڈ کپ فٹ بال میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

  

ماسکو (نیٹ نیوز) آئس لینڈ آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اسطرح آئس لینڈ آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے، آئس لینڈ نے کوسوو کو کوالیفائنگ گروپ میچ میں شکست دے کر یہ اعزاز پایا۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں آئس لینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کوسوو کو 2-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، یہ آئس لینڈ کی ساتویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے روس میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے سیگرڈسن اور گڈمنڈسن نے سکورز کئے، یورو 2016ء کوارٹر فائنلسٹ آئس لینڈ جس نے انگلینڈ کو پری کوارٹر فائنل میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا کی آبادی قریباً 3 لاکھ اور 35 ہزار ہے۔

اس طرح جن ممالک کی آبادی ایک ملین سے بھی کم ہے ان میں سے آئس لینڈ میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والا واحد ملک ہے۔ آئس لینڈ نے دس میں سے سات گروپ میچز میں فتوحات حاصل کر کے ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹ کٹوایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -