اعصام الحق شنگھائی ماسٹرزکے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق شنگھائی ماسٹرزکے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  

شنگھائی ( نیٹ نیوز )سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغازکرتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور مارسن میٹکوسکی نے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ منگل کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار میٹکوسکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈرین منارینو اور اور بینوئٹ پیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 6۔4 اور 6۔2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب جان اسنر، ثام قیوری، سٹیو جونسن، وکٹر ٹرائیکی، کیون اینڈرسن اور ہریسن مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پہلے راؤنڈ میچز میں امریکن کھلاڑی جان اسنر نے لاجووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، امریکہ کے ثام قیوری نے جاپانی کھلاڑی یوچی سوگیتا کو سٹریٹ سیٹس میں 6 زیر کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -