علما و مشائخ اور ہر مسلمان ختم نبوت ﷺ کا پہرے دار ، کیپٹن(ر)صفدر انتہائی اہم اور حساس ایشو کو اپنی گھٹیا سیاست میں مت گھسیٹیں:پیرزداہ ثاقب خورشید عالم

علما و مشائخ اور ہر مسلمان ختم نبوت ﷺ کا پہرے دار ، کیپٹن(ر)صفدر انتہائی اہم ...
 علما و مشائخ اور ہر مسلمان ختم نبوت ﷺ کا پہرے دار ، کیپٹن(ر)صفدر انتہائی اہم اور حساس ایشو کو اپنی گھٹیا سیاست میں مت گھسیٹیں:پیرزداہ ثاقب خورشید عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی معروف درگاہ پیر آف راجڑ شریف کے گدی نشین اور روحانی سکالر پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے کہا ہے کہ علما و مشائخ ختم نبوت ﷺ کے پہرے دار ہیں، ملک کی تمام اقلیتیں بشمول عیسائی ، ہندو  اور سکھ  افواج پاکستان کا حصہ اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، کیپٹن(ر) صفدر ایک رات کے لئے  گرفتار ہوئے تو انہیں ختم نبوت ﷺ  کا مسئلہ یاد آ گیا ، وہ اس انتہائی اہم اور حساس ایشو کو   اپنی گھٹیا سیاست میں مت گھسیٹیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سےملاقات میں  پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے قومی اسمبلی میں   کیپٹن(ر) صفدر کے افواج پاکستان میں قادیانیوں کی شمولیت پہ بیان پہ شدید ردعمل کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ فوج پہ پریشر ڈالنے کیلئے نیا مطالبہ کیا گیا ہے ،اپنی ذاتی لڑائی کےلیے مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،علما و مشائخ ختم نبوت ﷺ کے پہرے دار ہیں ، کیپٹن(ر) صفدر کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، وہ  نیب کو کرپشن کے الزامات کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج جغرافیائی ہی نہیں نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے ،چند روز قبل پاک فوج کے ترجمان نے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے اپنا واضح اور دو ٹوک موقف پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا تھا جس سے مسلم دنیا میں پاک فوج کی نہ صرف  قدر و منزلت میں اضافہ ہوا بلکہ ہمیں اعتماد ہے کہ پاک فوج کی موجودگی میں کوئی دشمن مذہب اور وطن پرستی کے نام پر ہماری جڑوں کو کھوکھلا نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر اس وقت کہاں تھے جب نواز شریف نے کہا تھا کہ قادیانی ہمارے بھائی ہیں ؟اس وقت انہوں نے اپنے دینی اور دلی جذبات کا اظہار کیوں نا کیا تھا ؟قوم جانتی ہے کہ آج وہ  جن سے ماہانہ جیب خرچ لیتے ہیں ان کی ذاتی کرپشن بچانے اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے سرگرم ہو ئے ہیں اور  فوج پر پریشر ڈالنے کیلئے نیا مطالبہ کیا گیا  ہے۔پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے کہا کہ ملک بھر کی دینی جماعتیں اور روحانی خانقاہیں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے کسی تفریق اور دراڑ کا شکار نہیں ہیں ،قوم کا بچہ بچہ اس عقیدے کے تحفظ کے لئے کٹ مرنا اپنے لئے باعث نجات سمجھتا ہے ،حکومت ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں ہونے والی ترمیم کی جسارت کرنے والے عناسر کو بے نقاب کرتے ہوئے قوم کے سامنے پیش کرے اور حیلے بہانوں سے مجرموں کو بچانے کی سازش نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر پوری قوم کو بھروسہ ہے کہ وہ  ملکی سرحدوں کی ضامن ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں پاک فوج کے جوانوں نے اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔ 

مزید :

اسلام آباد -