جنوبی افریقن بورڈنے ٹی 20 گلوبل لیگ ملتوی کردی

جنوبی افریقن بورڈنے ٹی 20 گلوبل لیگ ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے نومبر میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ ملتوی کر دی ہے۔ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ منگل کی صبح بورڈ کی ایمرجنسی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے حوالے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کو کئی چیلنجز درپیش تھے جن میں ایونٹ کیلئے براڈ کاسٹ ڈیل کا نہ ہونا اور ٹائٹل اسپانسر کا نہ ملنا ہے۔
اگرچہ مقامی ٹی وی چینل سپر اسپورٹس ایونٹ دکھانے کے حوالے سے معاہدہ ہونے کے کافی قریب ہے لیکن اس معاہدے کی مالیت اندازوں سے کافی کم ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کے سربراہ نے رپورٹرز کو بتایا تھا کہ کرکٹ جنوبی افریقا کو ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن سے 25 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے جو کہ تنظیم کے مجموعی نقد اثاثوں کا نصف ہے۔