قومی ویمن ٹیم کا اعلان ، ثناء میر عام کھلاڑی کے روپ میں پھر شامل
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کیلئے 14رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم اور 6رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا،عائشہ اشعر کو مینجر کے عہدے سے ہٹاکر عبدالرقیب کو ٹیم مینجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ثناء میر کو پہلے ہی کپتانی سے ہٹاکر بسمعہ معروف کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا،سابقہ کپتان ثناء میر ایک عام کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گی،نین عابدی ، منیبا علی ،جویریہ خان اور مہم طارق کو ڈراپ کرکے ارم جاوید ،ڈیانا بیگ اور نتالیہ پرویز کو شامل کیا گیا ہے،سلیکشن کمیٹی نے باسط علی کی سربراہی میں ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر ٹیم کا انتخاب کیا ،ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔سیریز 31اکتوبر سے شروع ہو کر 14نومبر کو ختم ہوگی ۔اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر ،بی بی ناہیدہ ،جویریہ ودود ،بسمعہ معروف ،سدرہ امین ،ارم جاوید ،عالیہ ریاض ،سدرہ نواز ،ثناء میر ،ڈیانابیگ ،نتالیہ پرویز ،ایمان انور ،ناشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں انعم امین ،فریحہ محمود ،عائشہ ناز اور رمین شمیم شامل ہیں ۔ٹیم مینجمنٹ میں عبدالرقیب ( مینجر)،مارک کولز ( ہیڈ کوچ ) ،شاہد انور ( بیٹنگ کوچ )،ابرار احمد (ٹرینر )،زبیر احمد ( اینالسٹ ) اور ثمرہ فاطمہ ( فزیو تھراپسٹ شامل ہیں،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔