مشفیق کی باتوں نے بنگلہ دیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا

مشفیق کی باتوں نے بنگلہ دیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا
 مشفیق کی باتوں نے بنگلہ دیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا

  

ڈھاکا(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مشفیق الرحیم کی باتوں نے بنگلہ دیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ یہ ملک کی عزت کا سوال ہے، اس لیے بورڈ کو مشفیق کی باتوں پر تشویش ہے۔ اگر انھیں کسی سے کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتانا چاہیے، فی الحال ان کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹور سے واپسی پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان پر ٹیم انتظامیہ، کوچنگ اسٹاف یا پھر ہماری جانب سے کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انھوں نے ٹاس جیتنے کو اپنی غلطی قرار دینے کے ساتھ ڈیپ میں فیلڈنگ کو ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -