خواجہ ندیم بی اے کی جعلی ڈگری کی وجہ سے ایل سی سی اے کے صدارتی الیکشن سے باہر

خواجہ ندیم بی اے کی جعلی ڈگری کی وجہ سے ایل سی سی اے کے صدارتی الیکشن سے باہر

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد بی اے کی جعلی ڈگری کی وجہ سے ایل سی سی اے کی صدارت کے الیکشن سے باہر ہوگئے ہیں پاکستان کرکٹ بور ڈنے باضابطہ طور پر ایل سی سی اے الیکشن میں حصہ لینے والے اہل امیدواران کی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق شاہ ریز عبداللہ خان روکڑی ، جاوید امین اور نوشاد احمد کو صدارت کے امیدواران کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی نے جانبداری کی انتہا کرتے ہوئے خواجہ ندیم احمد کو اس کی جعلی ڈگری واپس کر دی جبکہ خواجہ ندیم احمد کے کاغذات نامزدگی اس بناء پر منسوخ کیے کہ خواجہ ندیم احمد کی بی اے کی سند کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف نہ تھی جس کی بدولت خواجہ ندیم احمد کو الیکشن سے باہر ہونے کا باعزت راستہ فراہم کیا گیا جو کہ الیکشن قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اسی طرح سیکرٹری کی سیٹ کے لیے حبیب الرحمن شاہ ، اصغرعلی ناز اور وسیم انور کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -