ونٹر اولمپکس 2022ء ، تیز رفتار ٹرین کا ڈیزائن تیار

ونٹر اولمپکس 2022ء ، تیز رفتار ٹرین کا ڈیزائن تیار

  

چینگ چن (نیٹ نیوز )بیجنگ اور زینگ جیا کو ملانے والی تیز رفتار نئی ٹرین کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے نقاب کشائی گذشتہ روز یہاں بیجنگ میں کی گئی ، یہ ٹرین ونٹر اولمپکس 2022ء کے دوران چلائی جائے گی ،اولمپک ٹرین فوسنگ بلٹ ٹرین کے مقابلے میں دیدہ زیب، سبز اور زیادہ آرام دہ ہو گی ،فوسنگ بلٹ ٹرین بیجنگ شنگھائی ائی سپیڈ ریلوے ٹریک پر ستمبر میں چلائی گئی تھی ،چینی ریل کاریں تیار کرنیوالے ادارے سی ا آر آر سی چینگ چن ریلوے وہیکل کمپنی کے مطابق یہ نئی گاڑیاں ونٹر اولمپکس کیلئے خاص طورپر ڈیزائن کی گئی ہیں ان میں ذرائع ابلاغ کیلئے ایک ڈبہ موجود ہوگا جس میں وائی فائی کی خدمات فراہم کی جائینگی جب کہ لائیو نشریات کیلئے ٹی وی سکرین بھی نصب ہو گی ، اس میں کھلاڑیوں کے منشیات ٹیسٹ کا انتظام اور کھیلوں کا سامان بھی موجود ہو گا۔سی آر آر سی چینگ چن نے ریو اولمپکس کیلئے بھی سب وے گاڑیاں فراہم کی تھیں اور ان کھیلوں کے دوران گذشتہ سال یہ نظام خیروخوبی سے چلتا رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -