ایشیا کپ ہاکی میلہ آج بنگلہ دیش میں سجے گا، 8 ٹیمیں ٹرافی کیلئے لڑینگی

ایشیا کپ ہاکی میلہ آج بنگلہ دیش میں سجے گا، 8 ٹیمیں ٹرافی کیلئے لڑینگی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) 10ویں ہیرو ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج 11اکتوبر سے مولانا بھاشانی نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ بنگلہ دیش میں میں ہوگا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کی ہاکی کی 8بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو مختلف پولز میں شامل کیا گیا ہے ۔پول اے میں پاکستان ،بھارت ،جاپان ،بنگلہ دیش اور پول بی میں ملائشیا،کوریا ،چائنہ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج 11اکتوبر کو جاپان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوگا،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ گیارہ اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف شام ساڑھے پانچ بجے کھیلے گی ۔

،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین اب تک ایشیا کپ میں 4 میچز ہوچکے ہیں اور چاروں میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی،دوسرا میچ 13اکتوبر کو جاپان کے خلاف اور تیسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 15اکتوبر کو کھیلے گی ۔دونوں پولز میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی چار ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں 18اکتوبر کو میچز کھیلیں گی ،دوسرے راؤنڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 22اکتوبر کو فائنل کھیلیں گی،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -