آئی سی سی کا پاکستان میں بائیو مکینک لیب کی منظوری دینے کا فیصلہ
دبئی (نیٹ نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے پاکستان میں بائیو مکینک لیب کی منظوری دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ دنیا کی چھٹی بائیو مکینک لیب ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کی مقامی یونیورسٹی کے تعاون سے جدید بائیو مکینک لیب کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔ یہ بائیو مکینک لیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نہیں بلکہ یونیورسٹی کے احاطے میں نصب کی گئی ہے اور یونیورسٹی کے ہی ماہر پروفیسرز ہی لیب کو چلا رہے ہیں۔بائیو مکینک لیب کی تنصیب کا عمل لگ بھگ ایک برس سے جاری ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیب کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فہرست دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب لیب کو آئی سی سی کے اسٹینڈرڈ کے مطابق کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب جلد ہی لیب کو آئی سی سی سے الحاق کا لیٹر جاری کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں آئی سی سی اپنی ٹیم بھیج سکتی ہے یا پی سی بی کی پریزینٹیشن پر سرٹیفکیٹ جاری دیا جائے گا۔ یہ دنیا کی چھٹی بائیو مکینک لیب ہوگی۔