ٹینس رینکنگ، سیمونا ہالپ دنیا کی نمبرون کھلاڑی بن گئیں

ٹینس رینکنگ، سیمونا ہالپ دنیا کی نمبرون کھلاڑی بن گئیں

  

پیرس (نیٹ نیوز ) سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ ڈبلیو ٹی اے ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں، انہوں نے پہلی بار یہ اعزاز پایا ہے، چائنہ اوپن چیمپئن کیرولین گارشیا 6 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے تحت سیمونا ہالپ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ سپین کی گربین مگوروزا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے، مگوروزا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئیں، کیرولینا پلسکووا نے ایک درجہ اوپر چڑھ کر ایلینا سوتیلانا کو تیسری پوزیشن سے دھکیل دیا، وینس ولیمز اور کیرولین وزنائیکی پانچویں اور چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، جلینا اوسٹا پینکو اور سوتیلانا کزنٹسوا ایک، ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئیں، چائنہ اوپن چیمپئن کیرولین گارشیا نے 6 درجے ترقی پا کر نویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا، جوہانا کونتا تین درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلی گئیں جبکہ ڈومنیکا سیبلک کووا تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -