سید شہریار علی پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

سید شہریار علی پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نئے عہدیداران کا چناو عمل میں لایا گیا جس میں آئی او سی ممبر پاکستان سید شاہد علی کے بیٹے سید شہریار علی کو ایسوسی ایشن کا بلا مقابلہ صدر جبکہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید خاور شاہ کے بیٹے سید فخر علی شاہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ بحریہ ٹاون لاہور میں پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس سید خاور شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کیلئے تمام عہدوں پر بلا مقابلہ عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا۔ منتخب عہدیداران میں سید شہریار علی صدر، فاروق عزیز سینئر نائب صدر، مراد اکبر جمیل کامران، نسیم خان نیازی اور بلال مصطفی نائب صدور، سید فخر علی شاہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے، اس موقع پر حسین بھروانہ،شفقت نیازی، عدیبہ اکبر اور سید عاقب شیرازی ایسوسی ایٹ سیکرٹری، شیخ مظہر خزانچی منتخب ہوئے، مصدق حنیف،ظفر حسین، صنوبر گل اور مس کنول کو ایگزیکٹو ممبر بنایا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -