سٹاک مارکیٹ میں مندا جاری ،100انڈیکس مزید 489پوائنٹس گرگیا

سٹاک مارکیٹ میں مندا جاری ،100انڈیکس مزید 489پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان سے ہوا اور پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 300 کی سطح سے نیچے آگیا۔دوسرے سیشن میں کاروبار میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 489 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 610 پوائنٹس پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے کاروبار میں 367 کمپنیوں نے حصہ لیا اور 73 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 273 کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید :

کامرس -