ٹیوٹااور سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ کورس، 160 طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم
لاہور(پ ر) ٹیوٹا اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ڈرائیونگ کورس کے 160 طلبا میں لائسنس اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھاکہ یہ کورس جہاں نوجوانوں کو اچھے روزگار کے مواقع فراہم کرے گاوہی اس کورس سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین بھی خودکفیل ہوجائینگی۔ تقریب میں سی ٹی او لاہور رائے اعجاز، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا ناصر اقبال طلبا و طالبات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ وہ خواتین جو پہلے بہت سے کام خود نہیں کر پاتی تھی اس لئے کہ ان کو اپنے بھائی، والد یا شوہر پر انحصار کرنا پڑتا تھا اب وہ خود گاڑی چلا کر اپنے روزمرہ کو امور سر انجام دے سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ آج کی خواتین ملک کے ہر شعبہ میں خدمت کرتی نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیوٹانے ڈرائیونگ کورس میں خواتین کے لئے 50 فی صد کوٹہ رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین سا ل قبل ٹیوٹا کے 8 ہزار سے 11 ہزار طلبا سالانہ نوکری حاصل کر سکتے تھے جوتعداد اب 25 ہزارسے 30 ہزارہو گئی ہے۔ عرفان قصر شیخ کا کہنا تھا کہ یہ کورس والے نوجوان اوبر، کریم، البیراک، ڈائیوو جیسی بین الاقوامی اداروں میں ماہانہ 25 ہزار سے 30 ہزار کما سکتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھاکہ کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملکوں نے ووکیشنل تعلیم میں ترقی کی ہے جہاں سب سے زیادہ تنخواہ انہی افراد کی ہے جو ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
سی ٹی او رائے اعجاز نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر ٹرینڈ ڈرائیور سڑک پر آئینگے تو حادثادت میں واضع کمی
آئے گی اور ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس کو شروع کرنے میں چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا بہت بڑا کردار ہے جنہوں نے ہر ممکن ساتھ دیا۔