لاہورہائیکورٹ نے سپرٹ کی تیاری پر عائد 2روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کی ریکوری کی اجازت دیدی

لاہورہائیکورٹ نے سپرٹ کی تیاری پر عائد 2روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کی ریکوری ...

  

لاہور(پ ر) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے مختلف ڈسٹلریوں کی انتظامیہ کی طرف سے سپرٹ کی تیاری پر عائد 2/-روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کو خارج کر دیا اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن مورخہ 3جولائی 2012ء کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی کی ریکوری کی اجازت دے دی۔ اس سلسلے میں محترمہ مسز حمید، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، پنجاب نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کی اور جناب مسعود الحق صاحب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب اور میاں عابد ضیاء صاحب لاء آفیسر نے محکمہ کی نمائندگی کی۔ اس فیصلے کے بعد ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حکومت پنجاب کو تقریباً 3ارب روپے حاصل ہوں گے۔

مزید :

کامرس -