حکومت نیاوزیرخزانہ لے کر آئے: خالدپرویز

حکومت نیاوزیرخزانہ لے کر آئے: خالدپرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالتی ریفرنسز کا سامنا ہے وہ احتساب عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں وزیر خزانہ کی آئے روز پیشیوں اور معاشی پالیسوں پر عدم توجہ سے غیر یقینی اور گو مگو کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے اس لئے حکومت نیا وزیر خزانہ لائے۔ اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر تاجروں کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے جس کی فصل اب انہیں کاٹنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور پاکستان نے ان کے 4سالہ دور نے اتنے قرضے لئے ہیں جو پاکستان نے 66سال میں نہیں لیے تھے۔
وہ آج یہاں دل کے بائی پاس آپریشن سے صحت یابی کے بعد ملنے آنے والے لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے معیشت کو صحیح خطوط پر منظم کرنے کی طرف قدم اٹھائیں وزیر خزانہ بدلیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس ایسے قطعی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ٹیکس ختم کرکے ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے جو لگثرری زندگی گزارتے مگر ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔ ٹیکس وصولی کاسسٹم بھی آسان ترین بنایا جائے اور ٹیکس ریٹرن فارم ایک صفحے کا اور اردو زبان میں بھی جاری کیا جائے۔

مزید :

کامرس -