صنعت و پیداور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

صنعت و پیداور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 8 کروڑ 61لاکھ 90ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 2ارب 73کروڑ72لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے قیام کے لئے 40لاکھ ، کوئٹہ انڈسٹریل سٹیٹ میں انفراسٹرکچر کے کاموں کے لئے ایک کروڑ 73لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے 4کروڑ 23لاکھ روپے سمیت مختلف فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -