ایکو سٹار نے ایل ای ڈی وال ماؤنٹنگ کیلئے سادہ طریقہ متعارف کرا دیا

ایکو سٹار نے ایل ای ڈی وال ماؤنٹنگ کیلئے سادہ طریقہ متعارف کرا دیا

  

لاہور(پ ر) ایکو سٹار نے اپنے خریداروں کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی کی وال ماؤنٹنگ مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک سادہ طریقہ متعارف کرا دیا۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایل ای ڈی ٹی وی کے حصول کے بعد اسے دیوار پر نصب کرنا خریداروں کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایل ای ڈی کی مناسب اونچائی کے تعین کے لئے زیادہ تر پریشانی رہتی ہے۔ ایکو سٹار جس کا مقصد اپنے صارفین کو مرحلہ وار رہنمائی اور مفید معلومات فراہم کرنا ہے، نے اپنے صارفین کو درپیش مسئلہ کا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکو سٹار ایل ای ڈی ٹی ویز مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں لہذا مناسب ماؤنٹنگ اونچائی ایل ای ڈی کے سائز کے ساتھ مختلف ہوتی ہے۔ ایل ای ڈی ٹی وی کی ماؤنٹنگ کا ایک سادہ طریقہ ہے جس کو اختیار کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایل ای ڈی ٹی وی اور زمین کی سطح کے درمیان فاصلے کے تعین کا طریقہ یہ ہے کہ عمومی طور پر ایل ای ڈی کی پوزیشن آنکھوں کی سطح کے ساتھ مرکز میں ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ ایک معیاری حد یہ ہے کہ ایل ای ڈی کا زمین سے مرکز تک فاصلہ 24 انچ سے 42 انچ ہونا چاہئے۔ حقیقی احساس سے لطف اندوز ہونے اور بہتر نظارے کے تجربے کیلئے یہ پیمائش مناسب فاصلہ کے لئے موزوں ہے۔

مزید :

کامرس -