پیکیجنگ کمپنی ایکو لین کا پاکستان میں فیکٹری بنانے کا اعلان

پیکیجنگ کمپنی ایکو لین کا پاکستان میں فیکٹری بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور : (پ ر) عالمی پیکیجنگ کمپنی ایکو لین نے پاکستان میں فیکٹری بنانے کا اعلان کر دیا ۔جو اس کی بزنس کے فروغ کی حکمت عملی کا حصہ ہے اس سلسلے میں فیکٹری کی گروئند بریکنگ کی پروقار تقریب سندر انڈسٹریل ایریا لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس میں سوئیڈن کی پاکستان میں سفیر انگرڈجوہانسن نے شجر کارے کر کے فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ۔تقریب میں ایکولین گلوبل کے سی ای او پیٹر نیلسن ، اور ایکولین پاکستان کے ایم ڈی کامران خان سمیت مختلف کارہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایمبیسڈر جو ہانسن نے کہا :آج کی تقریب پاکستان میں سوئیڈن کی سرمایہ کاری کے سلسلے کی ایک کٹری ہے جو پاکستان کی معیشت پر ہمارے بھروسے کا اظہار کرتی ہے ۔ایکولین گلوبل سی ای او پیٹرنیلسن نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے :پانچ سال پہلے ہم نے پاکستان میں ایکولین کو متعارف کروایااور آج ہم نے اپنی فیکٹری کاسنگ بنیاد رکھا جو ہماری پاکستانی مارکیٹ میں ترقی اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ایکولین پاکستان 30سمیت ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس کی مصنوعات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث ہے ۔

مزید :

کامرس -