کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے

کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین نے پاکستانی کپاس کوگلابی سنڈی فری قرار دے دیا ہے جس سے اب پاکستان کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ، گلابی سنڈی خطرنا ک کیڑا ہے لیکن ہمارے ماہرین نے بہت محنت سے اس پر قابو پالیا ہے ، پاکستان دنیا میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً 80 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے۔کپاس حساس فصل ہونے کی وجہ سے مون سون بارشوں اور ہوا میں موجود نمی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ کپاس کی فصل کیلئے مناسب وقت پر مناسب مقدارمیں بارش کاہونا مفید ہوتا ہے مگر زیادہ مقدار میں غیر ضروری بارشیں فصل کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔امسال کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے مقامی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی تیار کردہ جدید سفارشات سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
ستمبراور اکتوبر میں نمی بڑھ جانے کی وجہ سے کپاس کی فصل میں گلابی سنڈی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لیکن ابھی تک پنجاب میں گلابی سنڈی کی موجودگی کی اطلاعات نہیں ملیں۔
، محکمہ زراعت کے افسران کی محنت کی وجہ سے ہماری کپاس گلابی سنڈی سے محفوظ ہے۔

مزید :

کامرس -