امریکہ سمیت دنیا بھر سے تجارتی تعلقات قائم کیے جائیں:شازیہ سلیمان

امریکہ سمیت دنیا بھر سے تجارتی تعلقات قائم کیے جائیں:شازیہ سلیمان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر رہنماء و سابق صدر لاہور ڈویژن شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عالمی کاوشوں میں پاکستان برابرکا شراکت دار ہے جس میں پا ک فوج کے ہزاروں جوانوں نے قربانیاں دے کردہشت گر دوں کے عزائم کو خاک میں ملایا اور خطے میں امن کی فضا قائم کی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکو مت وقت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں تجارتی راہ ہموار کرے ۔ گزشتہ روز جار ی کر دہ بیان میں شازیہ سلیمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں ہزاروں پاکستانیوں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

اورجانوں کے نذرانوں کے ساتھ ساتھ کھربوں ڈالرکے معاشی نقصانات کا بھی سامنا کیا ہے اور یہی پیغام پاکستان بین الاقوامی قیادت کو دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے صدرٹرمپ کی انتظامی پالیسی حقائق پرمبنی ہونی چاہئے اور پاک امریکہ دونوں ممالک کو اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا چاہئے اور امریکی پالیسی سازوں کو چاہئے کہ وہ خطے اور بالخصوص افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو پیش نظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کی منڈیوں تک آسان رسائی چاہتا ہے تاکہ برآمدات کے فروغ سے پاکستان کے صنعتی شعبے کو ترقی دی جاسکے۔

مزید :

کامرس -